ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ایف بی آئی کا نیا سربراہ آئندہ ہفتے نامزد کیا جا سکتا ہے

ایف بی آئی کا نیا سربراہ آئندہ ہفتے نامزد کیا جا سکتا ہے

Sun, 14 May 2017 19:50:11    S.O. News Service

واشنگٹن14مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایف بی آئی کے متنازعہ سربراہ جیمز کومی کی برطرفی کے بعدڈونلڈ ٹرمپ جلد از جلد ان کا جانشیں مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق وہ آئندہ جمعے کو سعودی عرب روانگی سے پہلے ایف بی آئی کا نیا سربراہ نامزد کر دیں گے۔ ڈونلد ٹرمپ کی طرف سے سعودی عرب کا دورہ ان کا پہلا غیرملکی سرکاری دورہ ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جیمز کومی کی برطرفی کے اعلان کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی عائدکیا گیا تھا کہ کومی ٹرمپ کی حریفصدارتی امیدوار اور سابقہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق اسکینڈل کے سلسلے میں ہونے والی چھان بین کے دوران کئی ’غلطیوں کے مرتکب‘ ہوئے تھے۔


Share: